نیشنل

میڈیا اورعدلیہ پر دفتروزیراعظم کا دباو

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کے چار ستونوں پر دباؤ ہے، اس کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔ آپ کو بتا دیں کہ سابق ایم پی سوامی اکثر اپنے ٹویٹس سے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہیں۔ 10 ستمبر کو ایک ٹویٹ میں سبرامنیم سوامی نے لکھا تھا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ آئین کے چار ستون 2017 سے مسلسل دباؤ میں ہیں۔

انگریزی میڈیا جیسے اخبارات اور ٹی وی وزیراعظم کے دفتر کے حکام کے دباؤ میں ہیں، عدلیہ کے لوگ حکومت کے لاء افسران کے دباؤ میں ہیں، استحصال بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے،اس صورتحال میں ہمیں جلد ہی کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ سبرامنیم سوامی کے علاوہ اپوزیشن نے بھی کئی مرتبہ یہ الزام لگایا ہے کہ ملک کی میڈیا اور مرکزی تفتیشی ایجنسیاں حکومت کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔ دوسری طرف سوامی نے کہا کہ حکومت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نظر رکھے ہوئے ہے، وہ پی ایم او سے آنے والی ہدایات پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button