مبارکباد

میدک کی تینوں معلمات کو ریاستی سطح پر بسٹ ٹیچر ایوارڑ سے نوازا گیا

میدک6اگست(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)محترمہ غوثیہ تہمینہ،(اردو پنڈت گریڈ 2 ملازمہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میدک زوجہ جناب محمد نعمت اللہ خان صاحب (ملازم ایس بی آئی) کو آج حیدرآباد کے اردو مسکن واقع خلوت روڈ پر منعقدہ ریاستی اساتذہ کے بسٹ ٹیچر ایوارڑ کی تقریب کے موقع پر محترمہ غوثیہ تہمینہ صا حبہ کو گلپوشی کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا

 

۔اسی طرح محترمہ عتیہ خانم صاحبہ (ایس جی ٹی سکنڈری گریڈ ٹیچر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میدک )زوجہ جناب محمد جاوید احمد صاحب ملازم سنٹرل گورنمنٹ،ساکن میدک،نیزمحترمہ نسرین سلطانہ صاحبہ (ایس جی ٹی سکنڈری گریڈ ٹیچر نیو پرائمری اسکول میدک )زوجہ جناب محمد عبد الرؤف صاحب موظف صدر مدرس ساکن محلہ رشید کالونی میدک کو بھی کو گلپوشی کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔جس پر متعلقہ اسکول کے ذمہ داران اوررشتہ دار دوست احباب کے علاوہ تعلیم دوست اور تدریسی میدان سے تعلق رکھنے والوں کے بشمول دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی

 

ہے۔واضح رہے کہ ان تینو ں معلمات کی تدریسی خدمات یقینََا قابل ِ ستائش ہیں۔یہ معلمات کے طلباء وطالبات کے علاوہ اسکول کے ذمہ داران بھی ان تینوں کی خدمات سے کافی مطمئن ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button