جنرل نیوز

عادل آباد کے محلہ خانہ پور کا تالاب رکن اسمبلی جوگورامنا کے دور حکومت کی ناقص کار کردگی کا ثبوت ۔ بی جے پی صدر پائل شنکر کا الزام

عادل آباد۔8/جون(اردو لیکس)بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع عادل آباد صدر پائل شنکر نے کہا کہ شہر مستقر عادل آباد کے محلہ خانہ پور کا تالاب رکن اسمبلی جوگو رامنا کے دور حکومت کی ناقص کار کردگی کا ثبوت ہے۔نو سال کا عرصہ گزر چکا ہے خانہ پور تالاب کو "منی ٹینک بنڈ” میں تبدیل کرنا تو دور کی بات یہاں پر ایک چھوٹا سا پارک بھی تعمیر نہیں کیا گیا۔

 

مہا جنا سمپرک ابھیان کے ایک حصے کے طور پر پائل شنکر مختلف کالونیوں میں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔جمرات کے روز انہوں نے مقامی خانہ پور تالاب کے علاقے کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے رکن اسمبلی بننے والے جوگورامنا نے خانہ پور تالاب کو صاف کرنے اور اسے منی ٹینک بنڈ میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن تالاب پر قبضہ کرکے منی ٹینک بنڈ کو نظر انداز کیا جا رہا اُس کی وجہ بتانے رکن اسمبلی سے سوال کیا؟۔انہوں نے کہا کہ 140 ایکڑ پر مشتمل یہ تالاب اب سکڑ کر صرف 40 سے 50 ایکڑ رہ گیا ہے اور سب جانتے ہیں کہ ان 100 ایکڑ پر کس کا قبضہ ہے

 

۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ریوینیو اور رکن اسمبلی جوگورامنا کو اس معاملے کا علم ہے۔وہ اس پر بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہے ہیں؟انہوں نے سوال کیا کہ یہ سب ووٹ بینک کی سیاست کے لیے ہے یا وہ اپنی خود غرضی کے لیے تالاب پر قبضہ ہوتے دیکھ رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ اس تالاب پر انحصار کرنے والے ماہی گیروں کے خاندانوں کو سڑک پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ تالاب گندگی کے گڑھے میں تبدیل ہو چکا ہے۔بلدیہ تالاب کی دیکھ بھال کرنے اور تالاب سے جنگلی جھاڑوں کو نکالنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تالاب مچھلی پالنے کے قابل بھی نہیں رہا۔شہر کا سارا فضلہ اس تالاب میں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تالاب کو تباہ کر کے بی آر ایس پارٹی قائدین اور رکن اسمبلی کے حواریوں کی جانب سے تالاب کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تالاب ہمارا اور شہر والوں کا ہے اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام کی جانتی ہیں کہ آج ہمارے حلقے میں صرف کمیشنوں کے کاموں کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔کمیشن کے بغیر نوکریوں کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن دینے والے ٹھیکیداروں کو ہی کام دیا جاتا ہے

 

۔اس موقع پر مہیلا مورچہ صدر ڈی۔جیوتی،جوگو روی،آکولا پروین،رگھوپتی،سوما روی،چلکوری جیوتی ریڈی،مكنڈ،دنیش متولیہ،بھیم سین ریڈی،ویدک ویاس،وجے،شیوا،گوپی،نکھل کے علاوہ دیگر بی جے پی پارٹی قائدین و کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button