تلنگانہ

دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بحال _ تلنگانہ میں پھنسے افراد کی دبئی روانگی کا عمل شروع

دبئی، 23 اپریل ( عرفان محمد) سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثر دبئی اور متحدہ عرب امارات کے  کچھ مقامات میں زندگی معمول پر آ گئی ہے۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو  دنیا کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے میں پروازوں کی آمدورفت کو بحال کردیاگیا ہے۔

 

شدید بارش کی وجہ سے دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں خلل کا تلنگانہ این آر آئی ورکرس پر خاصا اثر پڑا ہے۔ یہ خلل اس وقت پیش آیا جب زیادہ تر غیر ملکی کارکن عید کی طویل تعطیلات کے لیے گھروں کو روانہ ہوئے تھے

 

ہندوستان سے دبئی تک چلنے والی ایئر لائنز ان مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں، جو دبئی جاتے ہوئے دبئی میں طوفانی بارش کی وجہ سے ہندوستان میں پھنسے ہوئے تھے۔

جگتیال سے تعلق رکھنے والے مظفر شیخ  این آر آئی نے بتایا کہ متعدد دوسرے لوگوں کی طرح، میں بھی عید کی وجہ سے چھٹی پر ایک ہفتے کے لیے گھر آیا تھا اور شیڈول کے مطابق میں گزشتہ منگل، 16 اپریل کو واپس ہورہا تھا، تاہم، تمام مسافر اسی دن حیدرآباد کے آر جی آئی ایرپورٹ سے گھروں کو واپس ہوگئے۔ کیونکہ دبئی ایئرپورٹ پر پانی جمع ہونے سے پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا

 

پانچ دن کی تاخیر کے بعد وہ اتوار کی رات دبئی پہنچے۔ ان کی طرح، تلنگانہ کے  ہزاروں مسافروں کو دبئی ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کی وجہ سے اپنی سفری تاریخوں کو موخر کرنے پر مجبور کیا گیا۔  مزمل شیخ نے کہا کہ اچانک پروازوں کی منسوخی سے ان جیسے سینکڑوں مسافر متاثر ہوئے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مسافر جو حیدرآباد کے ہوائی اڈے پر پہنچے انہیں معلوم ہوا کہ ان کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مظفر نے شکایت کی کہ ہندوستان میں ایئر لائنز مسافروں کو پرواز کی منسوخی اور دبئی کی واپسی کی پروازوں کے ری شیڈولنگ کے بارے میں پیشگی مطلع کرنے میں ناکام رہی۔

 

سید اطہر علی اور دیگر حیدرآباد سے نکل کر دبئی کی فضائی حدود میں پہنچے لیکن پانی کی وجہ سے ان کی فلائٹ وہاں نہ اتر سکی اور پرواز کو دبئی سے حیدرآباد واپس کردیا گیا۔ہندوستان میں پھنسے ہوئے نرمل ضلع کی شاملہ پراوین نے بھی اسی طرح کی  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button