تلنگانہ

ڈاکٹر ساجدہ اطہری نے بحیثیت ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کریم نگر جائزہ حاصل کرلیا

کریم نگر 2 اپریل( پریس نوٹ) تلنگانہ میں  ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کریم نگر کی حیثیت سے ڈاکٹر ساجدہ اطہری نے آج دفتر محکمہ طبابت کریم نگر میں ڈاکٹر جویریہ سے جائزہ حاصل کرلیا ہے ڈاکٹر ساجدہ اطہری نے بحیثیت میڈیکل آفیسر پرائمری ہیلتھ سنٹر چنور  ( سابقہ ضلع عادل آباد) میں سال 2000 سے اپنی طبی خدمات کا آغاز کیا

سال 2020 میں بحیثیت ڈی آئی او کریم نگر اپنی خدمات جاری رکھیں 2 اپریل 2023 کو انہوں نے بحیثیت DM&HO کریم نگر اپنا جائزہ حاصل کرلیا فوری بعد انہوں نے اپنے ہی دفتر کے سینئر اسسٹنٹ محمد افضل کو بحثیت سپرنٹینڈنٹ ترقی کی فائل پر دستخط کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر آفیسر ایم اے قادر اور دیگر عہدیداروں نے ڈاکٹر ساجدہ اطہری کو گلدستہ پیش کرتے مبارکباد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button