انٹر نیشنل

کینیڈا میں مقیم ہندوستانی شہریوں اور طلبہ کو حکومت ہند کا اہم مشورہ

دہلی _ 20 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) خالصتانی لیڈر کے قتل معاملے اور کینڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات کی وجہ سے ہندوستان اور کینیڈا  کے درمیان سفارتی کشیدگی جاری ہے۔ جس کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ملک میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں اور طلباء کو انتہائی چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

مرکزی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا میں ہندوستان مخالف سرگرمیاں اور سیاسی طور پر منافرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تناظر میں، وہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو اپنے سفر کے بارے میں انتہائی چوکس رہنا چاہئے۔ حالیہ دنوں میں ہندوستانی برادری اور ہمارے سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس کی ہم   مخالفت کر رہے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے پرتشدد واقعات ہر ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان علاقوں میں نہ جائیں جہاں یہ ہو رہا ہے

 

اوٹاوا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، کینیڈا میں 230,000 ہندوستانی طلباء اور 700,000 غیر مقیم ہندوستانی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button