ایجوکیشن

عادل آباد میں مجلس کی جانب سے اردو میڈیم طلبہ میں آل ان ون گائیڈ کی تقسیم _ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کا خطاب

عادل آباد۔9/مارچ(اردو لیکس)صدر کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رُکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر جنابِ جعفر حسین معراج رُکن اسمبلی حلقہ نامپلی و ضلع عادل آباد انچارچ نے عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے شہر مستقر کے گورنمنٹ بالک مندر اردو میڈیم ہائی اسکول مسعود چوک پر سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات میں ہر سال کی طرح امسال بھی سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز گائیڈس 324 کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

 

جس میں قلہ اردو میڈیم ہایی اسکول، گورنمنٹ گزیٹیڈ ہایی اسکول،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول،کے آر کے کالونی ہایی اسکول کے طلباء وطالبات موجود ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جعفر حسین معراج رُکن اسمبلی حلقہ نامپلی نے طلباء و طالبات سے سالار ملت ایجوکیشنل کے تحت فراہم کردہ آل ان ون گائیڈس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے امتحانات کی اچھی طرح سے تیاری کرتے ہوئے اچھے نمبرات سے پاس ہوتے ہوئے اپنا مستقبل سنوارنے کا مشورہ دیا۔اس تقریب کی نظامت نمائندہ اعتماد عادل آباد محمد شاہد احمد توکل نے کی

۔اس موقع پر محترمہ حور بانو ہیڈ مسٹریس،شیخ نذیر احمد مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد ٹاؤن صدر سید شاہ راشد الحق المسلمین عادل آباد ٹاؤن جنرل سیکریٹری،محمد شکیل احمد،محمّد روہیت،شاہد خان،عرفان خان سیکریٹرس،سابق کونسلر این۔اشوک،شاہ نواز الرحمان،نمائندہ کونسلر، ظفر احمد سینئر قائد سید عنایت چشتی،مدثر شاہ،سید فیاض ہاشمی،سید پرویز،عدنان علی،نعمت،سید ارشد،شکیل احمد،اسماعیل،آصف،شیخ عتیق،سراج قادری،اسکول اساتذہ نسیم شریف،عمران رسول،مقیم جانی،نجم الدین،اشفاق،کے علاوہ دیگر مجلسی کارکنوں اور محبان مجلس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button