تلنگانہ

ٹی یو ڈبلیو جے یو شاخ نظام آباد کے انتخابی اجلاس سے محمد علیم الدین ریاستی نائب صدر اور سید عثمان علی کا خطاب ۔

اردو زبان و صحافت عالمی سطح پر اپنی تاریخ کے تابناک دور سے گزر رہی ہے

نظام آباد 16/ فروری (پریس نوٹ) اردو زبان و صحافت عالمی سطح پر اپنی تاریخ کے تابناک دور سے گزر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ٹی یو ڈبلیو جے یو شاخ نظام آباد کے انتخابی اجلاس سے جناب محمد علیم الدین ریاستی نائب صدر نے کیا انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صحافت عوامی خدمت اور دیانتداری کا پیشہ ہے اس کے لیے ہر صحافی کو غیر جانبدار ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اردو زبان اور صحافت کا مستقبل تابناک ہے اس کے ساتھ ساتھ اردو صحافیوں کے مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے لئے منصوبہ بندی سے عملی اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے

 

 

انہوں نے تمام شرکا سے کہا کہ وہ انتخابی عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اپنی رائے ظاہر کریں مسٹر سید عثمان علی ایڈیٹر فکرجمہور نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے قیام کا مقصد اردو زبان و صحافت سے وابستہ تمام صحافیوں کو حکومت کی جانب سے حاصل ہونے والی مراعات کو فراہم کروانے کے لیے تمام اردو صحافیوں کو بلاک سی تحفظ ذہنی متحد ہونا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ جی او 239 کے ذریعے سے منڈل لیول کے اردو صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ سے محروم کرنے کی سازش کی گئی اس کے خلاف ٹی یو ڈبلیو جے یو کی جانب سے ریاستی ہائی کورٹ میں درخواست زیر دوران ہے اس کے علاوہ تنظیم کی نمائندگی پر تلنگانہ بھر میں اردو آفیسرز کا تقرر عمل میں لایا گیا اور سنگاریڈی میں ڈبل بیڈ روم سے محروم کردہ اردو صحافیوں کو ہائی کورٹ سے میں مقدمہ دائر کرکے ڈبل بیڈ روم مکانات دلوائے گئے تنظیم کاے عزائم یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اردو زبان کو سرکاری سطح پر دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیے جانے کے موقف کو منوایا جائے

 

 

اجلاس میں تمام شرکاء کو اظہارِخیال کی دعوت دی گئی جس میں اکریڈیٹیشن کارڈ ، اردو صحافیوں کی تربیتی کلاسس، اور اردو کمپیوٹر تربیتی کلاسیس پر اظہار خیال کیا گیا اس موقع پر جناب محمد بلیغ احمد نمائندہ روزنامہ منصف اور دیگر موجود تھے ،

 

 

بعد ازاں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین نظام آباد شاخ کے انتخابات عمل میں لائے گئے اس موقع پر اتفاق سے جناب سید یاسین علی ایڈیٹر انوار دکن کو صدر، نائب صدور کی حیثیت سے محمد صادق ،عبد المصور، محمد عقیل نیازی، اور جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے جناب سید عثمان علی سینئر جرنلسٹ و نمائندہ آداب تلنگانہ ،خازن متین بن سالم، سیکریٹری کی حیثیت سے سہیل احمد خان، محمد عبدالرفیق، پبلسٹی سیکریٹری محمد فیروز خان ، اکزکیٹیو اراکین کی حیثیت سے یحییٰ یافعی، ڈاکٹر سید امام الدین ، سید یعقوب علی، محمد ریحان احمد ، محمد سلیم عیسانی ، عبدالمقیت، عبدالعزیز، محمد ندیم احمد ،منور اسری’. کا انتخاب عمل میں لایا گیا. پروگرام کا آغاز حافظ مکرم علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اختتام حافظ محمد نعیم خان کے دعا پر اختتام عمل میں لایا گیا۔ تمام نومنتخبہ عہدیداروں کی بکثرت گلپوشی کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button