ایجوکیشن

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کندیکل گیٹ پر میلہ برائے تدریسی و اکتسابی اشیاء کا کامیاب انعقاد 

صدر مدرس جناب محمد معز الدین و صدر اسٹیٹ ٹیچرس یونین بنڈلہ منڈل جناب سید ندیم اختر کی اطلاع کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست گیر سطح پر 29 اور 30 دسمبر 2022 کو تحتانوی سرکاری مدارس میں کلسٹر سطح پر TLM ( Teaching learning material ) میلے کے انعقاد کے ضمن میں بنڈلہ گوڑہ منڈل کے منتخب اسکول جی بی پی ایس کندیکل گیٹ پر اساتذہ کے تدریسی و اکتسابی اشیاء پر مبنی میلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں اسکول کامپلکس کے 13 اسکولس کے اساتذہ نے اپنے تدریسی و اکتسابی اشیاء تیار کرتے ہوئے اسے نمایش کے طور پر پیش کیا۔ اس میلے کا افتتاح جنگم میٹ ڈیویزن کے ایم آئی ایم کارپوریڑر جناب عبد الرحمن ٰ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جناب خواجہ مکرم الدین اور ۔ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول جناب رام موہن نے انجام دیا۔

 

منڈل نوڈول آفیسر جناب ریاض الدین اور نمایندہ اسکول کامپلکس صدر جناب صفی ﷲ کی نگرانی میں اور ججس کے فیصلہ کی بنیاد پر بہترین TLM تیار کرنے والے اساتذہ کو انعام اول کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ محترمہ مزمل سلطانہ جی بی پی کندیکل گیٹ کو مضمون ماحولیاتی مطالعہ کے ضمن میں بہترین مشاغل کی تیاری پر اول مقام حاصل ہوا۔ محترمہ رخسانہ روحی گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ علی بنڈہ کو انگریزی مضمون میں محترمہ نزہت خاتون ۔جی بی پی ایس کندیکل گیٹ کو ریاضی اور محترمہ سیدہ رضوانہ گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ علی بنڈہ کو مضمون اردو کے بہترین مشاغل تیار کرنے پر اول مقام حاصل ہوا ۔ یہ منتخب اساتذہ اب ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے TLM میلے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوائیں گے۔

 

ریسورس پرسن محترمہ شاہ جہاں خاتون۔ محترمہ نزہت خاتون ۔ محترمہ محبوب انیساء جناب محمد رفیع الدین اور کلسٹر ریسورس پرسن محترمہ سجاتا نے تمام انتظامات انجام دئے۔ ججس کے فرایض جناب محمد مسعود علی ۔جناب محمد عظیم ۔جناب فایز الدین ۔جناب سید ندیم اختر ۔جناب معین الدین ۔محترمہ سیدہ رضوانہ۔ محترمہ یاسمین بیگم۔ محترمہ منزہ فاطمہ محترمہ مبینہ بیگم۔ محترمہ سیدہ سنجبیری۔اور محترمہ سنورنہ ریکھا نے انجام دئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button