انٹرٹینمنٹ

مسز انڈیا بنی حیدرآباد کی خاتون ڈاکٹر

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنےوالی ایک خاتون راجستھان میں منعقدہ مسز انڈیا-2023 مقابلے میں فاتح بنی۔ حیدرآباد کی ڈاکٹر سری ورشنی نے کلاسیکل زمرہ (عمر 40-60) میں کامیابی حاصل کی۔ راجستھان کے رنتمبور میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں مختلف ریاستوں سے ہزاروں خواتین نے حصہ لیا۔ فائنل جیتنے والی سری ورشنی 2023 میں بین الاقوامی اسٹیج پر ہونے والے بیوٹی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ شہرکےعلاقہ جوبلی ہلزتعلق رکھنے والی سری ورشنی اس وقت بلیک پول ٹاؤن یو کے میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button