جنرل نیوز

جمعیت العلماء کھمم کی جانب سے عید ملاپ پروگرام

عید ملاپ پروگرام آپسی بھائی چارگی اور اتحاد کا مظہر ہے کھمم میں منعقدہ عید ملاپ پروگرام میں مختلف اصحاب کا خطاب

 

کھمم کے مسجد عائشہ کمیٹی کے زیر انتظام اور جمعیت العلماء کھمم کے زیر اہتمام عید ملاپ پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام کی صدارت مسجد عائشہ کمیٹی کھمم کے صدر شیخ عبدالرشید نے کی اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء کھمم کے ناگا بشنم ڈی سی سی بی بینک کھمم چیرمین محمد اسعد ماہرہ تعلیم و صدر مسلم حقوق احتجاجی سمیتی کھمم اربن پی ایس سی آئ سری ہری نے شرکت کی

 

اس موقع پر مولانا سعید احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام وہ واحد مذہب ہے جو پوری انسانیت کو امن و سلامتی کی تعلیم دیتاہے اور تمام مذاھب کے احترام کی بھی تعلیم دیتاہے نفرت کے اس دور میں تمام مذاھب کے لوگوں کو آگے آکر محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر ڈی سی سی بی چیئرمین کے ناگابشنم اور محمد اسعد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید ملاپ پروگرام آپس میں بھائی چارگی اور محبت کے پیغام کو عام کرتے ہوئے نفرت کو ختم کرنے کا سبب ہے

محمد اسعد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتیں ملک کے امن و امان کو مکدر کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہے مگر ہمارے ملک کی یہ خصوصیت اور انفرادیت ہے کہ ہمارے ملک میں ہندو مسلم اتحاد اٹوٹ ہے مذہب اسلام نے دشمنوں کو بھی معاف کر نے کی تعلیم دیتے ہوئے رواداری کا پیغام دیا ہے اس موقع پر برادران وطن کی بھی کثیر تعداد موجود تھی صدر اجلاس شیخ عبدالرشید نے تمام مہمانوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button