سونوسود کو ہیرو کے مارنے پربچے نے ٹی وی ہی توڑ دیا

سنگاریڈی: فلم اداکارسونوسود کی فلم میں ہیروکی جانب سےپٹائی پربرہم کم عمرلڑکے نے غصہ میں ٹی وی توڑ دیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے موضع نیالکل میں پیش آیا۔ ضلع سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والے گروایا اورپشپا اپنے کم عمربیٹے ویراٹ کے ساتھ تقریب میں شرکت کیلئے نیالکل گئے ہوئے، وہاں ٹی وی پرایک فلم آرہی تھی جس میں ہیروسونوسود کی پٹائی کرتا ہے۔ 7سالہ لڑکا یہ منظردیکھ کربرہم ہوگیا اوراس نے پتھرمارکرٹی وی توڑدیا جب گھروالوں نے اس حرکت کی وجہہ پوچھی تواس نے بتایا کہ ہیرو کی جانب سے سونوسود کی پٹائی پراسے غصہ آیا اوراس نے ایسا کیا۔ گھروالے حیرت زدہ رہ گئے۔ سونوسود نے اس واقعہ کو فیس بک پرپوسٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا بحران کے دوران پریشان حال لوگوں کی مدد کرتے ہوئے پردہ پرویلن کا رول کرنے والے سونوسود نے عام آدمی کے دلوں میں اپنی جگہہ بنالی ہے اورپردہ کا ویلن حقیقی زندگی میں ہیروثابت ہوا۔