اسپشل اسٹوری
داماد کیلئے 100 طرح کے پکوان۔ تلنگانہ کے ایک خاندان کی مہمان نوازی

حیدرآباد: عام طور پر جب نیا داماد تہوار پر سسرال آتا ہے تو اُس کے لیے میٹھا دو تین قسم کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں لیکن اگر یہ آندھرا پردیش ہو تو خاص طور پر سنکرانتی تہوار پر نئے داماد کے لیے کئی اقسام کے کھانے تیار کیے جاتے
ہیں۔اسی روایت کو اپناتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع ونپرتی کے کتہ کوٹہ قصبے سے تعلق رکھنے والے جوڑے اسنیہا اور سریش نے اپنے داماد نکھت کے لیے خاص دعوت کا اہتمام کیا اور اُسے حیران کر دیا۔اس جوڑے نے اپنی بیٹی سندھو کی
شادی گزشتہ ماہ ورنگل شہر کے نکھت سے کی تھی چونکہ شادی کے بعد یہ ان کایہ پہلا دسہرہ کا تہوار تھا۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی انداز میں مختلف قسم کے لذیذ کھانے تیار کر کے داماد کی
خوب تواضع کی اس خاندان نے اپنے داماد کیلئے 100 قسم کے پکوان کئے۔