اسپشل اسٹوری

74 سالہ بزرگ نے 2 کروڑ دے کر 24 سالہ لڑکی سے کی شادی

نئی دہلی: انڈونیشیا میں ایک 74 سالہ بزرگ شخص نے اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی 24 سالہ لڑکی سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا۔ اس شادی کی خاص بات یہ ہے کہ بزرگ دلہا "ٹارمان” نے دلہن "اریکا” کو تقریباً 2 کروڑ روپے

 

 

(انڈونیشین کرنسی کے مطابق) ادا کیے۔ یہ شادی اب سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ٹارمان اور اریکا کی شادی مشرقی جاوا کے "پاسیٹان ریجنسی” میں 1 اکتوبر کو انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں

 

 

ٹارمان نے ابتدائی طور پر 60 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن شادی کے دن رقم کو بڑھا کر تقریباً 1.8 کروڑ روپے تک پہنچا دیا گیا۔ مہمانوں کو بھی خاصی رقم بطور تحفہ دی گئی۔شادی کے کچھ ہی دیر بعد نوبیاہتا جوڑا غائب ہو گیا۔

 

 

فوٹوگرافی کمپنی، جس نے شادی کی تصویریں کھینچی تھیں الزام لگا رہی ہے کہ انہیں ان کی اجرت ادا نہیں کی گئی۔ جب کمپنی نے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہ ملا جس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔دلہن کے

 

 

ارکان خاندان نے ایک مقامی میڈیا ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اریکا کو اس شادی سے باز رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اُس نے کسی کی نہ سنی۔ ادھر ٹارمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دلہن کو پیسے دیے

 

 

گئے اوران افواہوں کی تردید کی کہ دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ "ہم دونوں ساتھ ہیں، اور ہنی مون پر گئے ہیں۔”ادھر فوٹوگرافی کمپنی کی شکایت پر پولیس نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button