جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک بار پھر نیپالی گینگ کی دہشت۔ ڈاکٹر جوڑے کے ہاتھ پاوں باندھ کو مچائی لوٹ

حیدرآباد: شہر میں نیپالی گینگ ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے۔ جوبلی ہلز کے پرشاسن نگر میں ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کی اہلیہ تنوجا رنجن کے قتل اور بھاری مقدار میں سونا و نقدی لوٹنے کے واقعے کو

 

ابھی لوگ بھول بھی نہیں پائے تھے کہ اب جواہر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک اور ڈکیتی انجام دی گئی ہے۔ کاوکور علاقے میں ایک ڈاکٹر جوڑے کے ہاتھ پیر باندھ کر انہیں نشہ آور دوا دی گئی اور پھر ڈکیتی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاوکور کے گلف اینکلیو میں ڈاکٹر وجیہ لکشمی اور مرلی موہن میاں رہتے ہیں۔

 

ان کے گھر میں کام کرنے والے دو نیپالی ملازمین نے مزید پانچ افراد کے ساتھ مل کر منگل کی رات ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی۔منصوبے کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر جوڑے کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور انہیں نشہ آور دوا دی۔ اس کے بعد گھر میں موجود 60 تولے سونا، چاندی اور 30 ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ ڈکیتی کرنے والی نیپالی گینگ کو صرف 13 دن پہلے ہی ڈاکٹر جوڑے نے گھریلو ملازمین کے طورپر رکھا تھا۔واردات کے دوران گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیے گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button