اسپشل اسٹوری

اخبار پڑھتے پڑھتے ایک شخص موت کی آغوش میں چلا گیا

نئی دہلی: راجستھان کے ضلع باڑمیر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک شخص کو اخبار پڑھتے ہوئے دل کا دورہ پڑتا ہے اور اس کی موت ہو جاتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص اخبار پڑھتے ہوئے اچانک بینچ سے گر جاتا ہے۔ وہاں موجود لوگ اسے ہاسپٹل لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اس شخص کو مردہ قرار دے دیا۔

متاثرہ شخص کی شناخت 61 سالہ دلیپ کمار مدنی کےطور پر کی گئی ہے جو  پچ پدرا کا رہائشی ہے‌ اور کپڑوں کا کاروبار کرتا ہے۔ 4 نومبر کو وہ ایک پروگرام کے لیے سورت سے باڑمیر آیاہوا تھا۔ 5 نومبر کو صبح 10 بجے کے قریب، اسے بلوترا کے نیاپورہ علاقے میں دانت میں درد ہونے پر وہ ایک کلینک گیا ہوا تھا۔ باہر ویٹنگ روم میں بیٹھا وہ شخص اخبار پڑھ رہا تھا۔ پھر اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ گر گیا، آدمی کے گرنے کی آواز سن کر استقبالیہ پر بیٹھی لڑکی اس کی مدد کیلئے پہنچی اور اسے ہاسپٹل بھیجا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دل کا دورہ پڑنے سے اموات کے واقعات میں ان دنوں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ سڑک پر چلتے ہوئے جان کی بازی ہار رہے ہیں تو کچھ بیٹھے بیٹھے دم توڑ رہے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کیسے اچانک گر جاتے ہیں۔ اس طرح کی ویڈیوز سے صحت سے متعلق کئی سوالات اٹھتے ہیں۔ کورونا وبا کے بعد ہارٹ اٹیک کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button