نیشنل

اسد‌الدین اویسی کا ٹرین میں سفر _ اشرار کی سنگباری

حیدرآباد _ 7 نومبر ( اردو لیکس) گجرات میں  نامعلوم افراد نے وندے بھارت ایکسپریس کے ایک ڈبے پر پتھراؤ کیا جس میں صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی گجرات میں انتخابی میٹنگ میں شرکت کے لیے احمد آباد سے سورت جا رہے تھے۔

مجلس کے ترجمان وارث پٹھان نے ٹرین کی ٹوٹی ہوئی کھڑکی کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا اور  بتایا کہ جس ڈبے میں اویسی سفر کر رہے تھے، اس پر پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button