اسپشل اسٹوری

“نیند کیوں رات بھر نہیں آتی” یہ سعودی شہری 40 سال سے نہیں سویا

ریاض ۔ کے این واصف

برسوں پہلے حضرت غالب نے کہا تھا “نیند کیوں رات بھر نہیں آتی”۔ مگر اس بات کا تناظر مختلف تھا۔ یہاں ایک معمر سعودی شہری سعود بن محمد الغامدی بےخوابی کے مرض میں مبتلا ہیں۔چالیس برس سے وہ سو نہیں سکے اور وہ نیند کا لطف اُٹھانے سے محروم ہیں۔

 

 

العربیہ کے مطابق ایم بی سی چینل کے پروگرام ’فی اسبوع‘ سے گفتگو کرت ہوئے سعود بن محمد الغامدی  نے بتایا  کہ انھیں بے خوابی کا عارضہ تقریبا چالیس برس سے ہے۔  علاج کے لیے ہسپتالوں سے رجوع کیا اور دم کرنے والے شیوخ سے بھی رابطے کیے‘۔   سعودی شہری نے بتایا کہ’ ایک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اطمینان دلایا تھا  کہ بے خوابی کا علاج ہے۔ میڈیسن بھی دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ وہ اب بھی  بےچینی اور بے خوابی میں مبتلا ہیں‘۔

 

 

سعود بن محمد الغامدی کے مطابق’ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بے خوابی کی وجہ ڈپریشن ہے‘۔  ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے مایوس ہوکر روحانی علاج کے لیے شیوخ  سے رابطہ کیا۔ ان کے سامنے اپنا مسئلہ رکھا لیکن نیند سے محروم تھا اوراب تک ہوں‘۔ان کا کہنا ہے کہ’ اچھی بات یہ ہے کہ  ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں اورمعمول کے مطابق اپنے تمام  کام انجام دیتا ہوں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button