نیشنل

ٹماٹر کی قیمت میں بتدریج کمی

حیدرآباد ٹماٹر کی قیمت میں بتدریج کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ریاست آندھراپردیش کی مدنا پلی مارکیٹ میں گزشتہ پانچ دنوں سے ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ کل تک مارکیٹ کو 3 ٹن ٹماٹر لائےجارہے تھےجبکہ جمعہ کے دن کسان 400 ٹن ٹماٹر لے کر مارکیٹ پہنچے، جس کے بعد اے گریڈ ٹماٹر کی قیمت فی کلو 30 تا 40 روپے، بی گریڈ ٹماٹر کی قیمت فی کلو 21 تا 28 روپے تک پہنچ گئی۔

 

 

مدنا پلی مارکیٹ یارڈ کے سیکرٹری ابھیلاش نے بتایا کہ ٹماٹر فی کلو 26 تا 37 روپے کلو خریدا جا رہا ہے اور اس کے بعد اس کی فروخت عمل میں آرہی ہے۔ جمعرات کو مدنا پلی کی مارکیٹ میں اے گریڈ ٹماٹر کی قیمت فی کلو 50 تا 64 روپے، بی گریڈ ٹماٹر کی قیمت فی کلو 36 تا 48 روپے دیکھی گئی تھی۔ اس وقت اننت پور ضلع کے ساتھ ساتھ کرناٹک کے کولار کے علاقوں سے بھی ٹماٹر کی درآمد میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے امکان ہے کہ ٹماٹر کی قیمت میں آنے والے دنوں مزید کمی ہوگی۔

 

 

حیدرآباد میں بھی اس کا اثر دیکھا جا رہا ہے چھوٹے تاجرین کی جانب سے 80 روپے یا 60 روپے کلو ٹماٹر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہر حیدراباد کو اطراف و اکناف کے علاقوں یا پڑوسی ریاستوں سے ٹماٹر درخمد کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر آندھرا پردیش میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی کا اثر حیدرآباد اور تلنگانہ میں پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button