نیشنل

حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں ائیرٹیل نیٹ ورک گھنٹوں ڈاؤن رہا

بھارت میں دوسرے سب سے بڑے ٹیلی کام سروس پرووائیڈر ایئرٹیل کا نیٹ ورک ایک بار پھر ڈاؤن ہوگیا۔ اتوار کو بڑی تعداد میں صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ ایئرٹیل کی خدمات میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے

 

۔ دہلی، بنگلورو، حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج صبح سے ہی نیٹ ورک کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو کال کرسکے اور نہ ہی موبائل ڈیٹا و وائی فائی استعمال کرسکے۔

 

رپورٹس کے مطابق صبح 10 بجے کے بعد سے یہ دشواریاں شروع ہوئیں اور دوپہر 12:27 بجے تک ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ پر 6,905 سے زائد شکایات درج ہوئیں۔ ان میں 52 فیصد نے سِگنل نہ ملنے کی شکایت کی، 31 فیصد نے موبائل انٹرنیٹ استعمال نہ کرپانے کا ذکر کیا جبکہ 17 فیصد نے مکمل بلیک آؤٹ ہونے کی شکایت درج کرائی۔

 

قابل ذکر ہے کہ پچھلے ہفتے بھی ایئرٹیل نیٹ ورک ملک کے کئی حصوں میں ڈاؤن ہوگیا تھا۔ بار بار پیش آنے والے ان مسائل کی وجہ سے صارفین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button