اسپشل اسٹوری

سعودی عرب کا پسندیدہ اور منفرد میوہ کھجور

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا بھر میں یہ روایت ہے کہ رمضان میں روزہ دار افطار کھجور سے شروع کرتے ہیں۔رمضان میں کھجور کے ساتھ افطار کی اہمیت صحت مند غذا کے طور پر سمجھی جاتی ہے اور کھجور سے افطار مسلم معاشرے میں دیرینہ روایت ہے۔عرب نیوز کے مطابق کھجور سعودی عرب کا منفرد اور پسندیدہ میوہ سمجھا جاتا ہے جس کی طلب میں ماہ رمضان کے دوران اضافہ ہو جاتا ہے۔کھجور سے افطار نہ صرف مذہبی اہمیت رکھتا ہے بلکہ اس سے روزہ دار کو صحت کے بے شمار فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

 

حدیث کا مفہوم ہے کہ جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو کھجور سے افطار کرے کیونکہ یہ برکت ہے اور اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے کیونکہ وہ پاک ہے۔
کلینکل نیوٹریشن اسپیشلسٹ اسماء الحارثی نے بتایا ہے کہ افطاری کے اوقات میں کھجور انسانی جسم کی نقاہت کو دور کر کے ضروری توانائی فراہم کرتی ہے۔اسماء الحارثی نے بتایا کہ کھجور میں شوگر کی اتنی مقدار موجود ہوتی ہے جو روزے کی حالت میں خون میں شوگر کی کمی پوری کرتی ہے۔

 

 

اس میں غذائیت کےعلاوہ وٹامنز اور ایسی معدنیات موجود ہیں جو ہاضمہ کے نظام کو آسان اور درست رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔کھجور مملکت کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔رمضان کے دوران کھجور افطار کی میز کا اہم جزو ہے اور روزہ دار بہترین اقسام کی کھجور خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

سعودی عرب کے مختلف علاقے ذائقے کے اعتبار سے خاص قسم کی کھجوروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے مشہور ہیں۔
۔

متعلقہ خبریں

Back to top button