تلنگانہ

فون ٹیاپنگ معاملہ۔ تلنگانہ کے دوپولیس عہدیدار گرفتار چنچل گوڑہ جیل منتقل

حیدرآباد۔ فون ٹیاپنگ معاملہ میں حیدرآباد کی پولیس نے بھوپال پلی کے ایڈیشنل ایس پی بھجنگا راؤ اور حیدرآباد سٹی سیکوریٹی ونگ کے ایڈیشنل ڈی سی پی ترپت انا کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

ایس آئی بی کے معطل شدہ ڈی ایس پی پرانیت راؤ سے پوچھ تاچھ کے دوران حاصل تفصیلات کی بنا پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔ پولیس نے ان دونوں عہدیداروں کو آج صبح نامپلی کورٹ کے جج کے اجلاس میں پیش کیا عدالت نے انھیں بھوجنگا راؤ ماقبل 14 دن ریمانڈ پر دے دیا جس کے بعد پنجہ گٹہ پولیس نے دونوں پولیس عہدیداروں کو چنچنل گوڑہ جیل منتقل کردیا۔

 

واضح رہ کہ ما قبل بھجنگ راو انتخابات پولیٹیکل انٹلیجنس کے شعبے میں اور تروپت انا ایس آئی بی میں ایڈیشنل ایس پی کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ قبل ازیں ایس آئی بی نے شواہد کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پرانیت راؤ کو گرفتار کیا گیا بعد ازاں ان دونوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button