صرف 2 منٹ کی دوری کیلئے لڑکی بک کروائی بائیک ٹیکسی۔ بتائی چونکا دینے والی وجہہ

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک لڑکی نے صرف 180 میٹر کے فاصلے پر واقع اپنے گھر پہنچنے کے لیے اولا بائیک ٹیکسی بک کر لی۔ اس حیران کن فیصلے کی وجہ جان کر بائیک رائیڈر بھی چونک گیا
جب رائیڈر لڑکی کے پاس پہنچا اور او ٹی پی مانگا تو اس نے گوگل میپ پر فاصلہ چیک کیا جو صرف 180 میٹر دوری پر تھا۔ رائیڈر نے خاتون سے تصدیق کی تو اس نے بتایا کہ وہ گلی کے کتوں کے خوفکے باعث پیدل نہیں جانا چاہتی تھی۔رائیڈر نے بغیر کسی اعتراض کے لڑکی کو بائیک پر بٹھایا اور چند معمولی موڑوں کے بعد صرف دو منٹ میں اُسے اُس کے گھر پہنچا دیا۔اس مختصر سواری کے لیے لڑکی نے 19 روپے ادا کیے۔ رائیڈر نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا”راستے میں ایک بھی کتا نظر نہیں آیا!” جب کہ دوسرے نے مذاق میں کہا”کم از کم کتے کو کمیشن دینا چاہیے تھا!”