تلنگانہ

آرٹی سی بل اسمبلی میں منظور۔ چیف منسٹرنے کہا آرٹی سی ملازمین کیلئے پی آرسی پر کیا جائے گا عمل

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو حکومت میں ضم کرنے کے بل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ گورنر تمیلی سائی سوندا راجن کی جانب سے بل کو منظوری دینے کے بعد انضمام کے عمل کے لئے راہیں ہموار ہوئیں۔

 

 

 

بعد ازاں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار نے بل کو اسمبلی میں پیش کیا۔ جسے ارکان مقننہ نے متفقہ طورپر منظوری دے دی۔ اس موقع پرچیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے تحفظ کے مقصد سے آرٹی سی کو حکومت میں ضم کیا گیا ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آرٹی سی کے انضمام سے 43 ہزار ملازمین کے لئے پی آر سی پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت آرٹی سی کے اثاثے جات کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button