نیشنل

کرنول واقعہ :موٹر سائیکل سوار نوجوان نشہ میں دھت تھا۔ حادثہ سے پہلے کا ویڈیو وائرل

کرنول: کرنول بس حادثے کے معاملے میں اہم حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔حادثے سے قبل بائیک سوار کے پٹرول پمپ میں داخل ہونے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

 

 

اطلاعات کے مطابق شیوشنکر پٹرول بھروانے کے لیے وہاں گیا تھا۔ اس کے ساتھ ایک اور نوجوان بائیک پر موجود تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت شیوشنکر شراب کے نشے میں تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان انتہائی نشے میں دھت تھا اور وہ گاڑی کو ہاتھوں سے گھسیٹتے ہوئے پلٹا رہا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ جمعہ کے روز کرنول کے مضافات میں ہونے والے بس حادثے میں شیوشنکر  کی گاڑی کا ویری ٹراویلس کی بس سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور موٹر سائیکل سوار نوجوان سمیت بس میں سوار 20 افراد جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button