جرائم و حادثات
بس کھائی میں گر پڑی خواتین سمیت 5 ہلاک

نئی دہلی ۔ حادثاتی طور پر ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ ہماچل پردیش ریاست کے منڈی سے 60 کلومیٹر دور ماسیران کے مقام پر پیش آیا۔ اس حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
حادثے کے وقت بس میں تقریباً 25 مسافر سوار تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔