اسپشل اسٹوری

آخری سیلفی۔ جانا تھا لندن موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی دلخراش کہانی

احمد آباد: ایک ڈاکٹر اپنے خاندان کے ساتھ لندن میں آباد ہونا چاہتا تھا یہی اس کا خوبصورت خواب تھا۔ خوشیوں سے سرشار اس ڈاکٹرنے اپنے بچوں کے ساتھ ہوائی سفر کا آغاز کیا۔

 

انہوں نے ان یادگار لمحات کی تصاویر بھی اپنے فون کیمرے کی زینت بنایا طیارے کی روانگی سے پہلے ارکان خاندان نے ایک ساتھ محبت بھری سیلفی بھی لی۔لیکن بدقسمتی نے ان کی

 

خوشیاں ماتم میں بدل گئیں طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا اور وہ سب موت کی آغوش میں چلے گئے۔ مہلوکین کا تعلق راجستھان کے بانس واڑا سے تھا، ذرائع مطابق راجستھان کے ڈاکٹر کومی ویاس

 

اور ڈاکٹر پرتھیک جوشی کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی۔ ان کی ایک 8 سالہ بیٹی ماریا اور 5 سالہ جڑواں بیٹے پردیوت اور نکول بھی تھے۔کومی اور جوشی ادے پور کے ایک ہاسپٹل میں خدمات انجام دیتے تھے۔

 

جوشی نے حال ہی میں لندن کا رخ کیا تھا اور دو روز پہلے ہی اپنے خاندان کو بھی ساتھ لینے کے لیے ہندوستان واپس آگئے تھے۔بے پناہ امنگوں کے ساتھ یہ خاندان ایک ساتھ لندن کیلئے روانہ ہوا،جہاز کی روانگی سے

 

پہلے جوشی نے اہلِ خانہ کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی بھی لی لیکن طیارہ حادثے نے ان کی تمام خواہشیں چھین لیں۔احمد آباد سے لندن روانہ ہونے والا ایئر انڈیا کا طیارہ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر گیا۔

 

جمعرات کو پیش آنے والے اس ہولناک حادثے کی زد میں 241 ہلاک ہوگئے صرف ایک شخص کی جان بچ گئی۔
اس کے علاوہ میڈیکل کالج کی عمارت پر طیارہ گرنے کی صورت میں

 

مزید 24 افراد کی موت واقع ہوگئی۔مرنے والوں کی فہرست میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ وجے روپانی بھی شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button