ممبئی سے لندن جانے والا ایر انڈیا کا طیارہ 3 گھنٹوں کے سفر کے بعد اچانک واپس

File photo
نئی دہلی: احمد آباد ایئرپورٹ (گجرات) پر پیش آنے والے بھیانک طیارہ حادثے کے ایک دن بعد ممبئی سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز اڑان بھرنے کے محض تین گھنٹے بعد واپس آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کی AIC129 پرواز نے (13 جون بروز جمعہ) علی الصبح ممبئی سے لندن کی جانب اڑان بھری لیکن وہ تین گھنٹے بعد ممبئی واپس آگئی۔پرواز کی واپسی کی صحیح وجہ تاحال معلوم نہیں کی
جا سکی لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ واپسی ایران اسرائیل کی کشیدگی کی صورتِ حال کی وجہ سے کی گئی۔دوسری جانب ایران کی فضائی حدود کی بندش کی
صورت میں ایئر انڈیا کی مزید 16 پروازوں کا رخ یا تو موڑ دیا گیا یا انھیں واپس بلالیا گیا۔ائیرلائن نے کہا کہ “اس غیرمتوقع صورتِ حال کی وجہ سے ہمارے مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف کے لیے ہمیں افسوس ہے
اور ہم صورتِ حال کی اصلاح کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جس میں مسافروں کی رہائش کا انتظام بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ جو مسافر چاہیں وہ اپنا ٹکٹ کینسل کر سکتے ہیں یا اپنا سفر از سر نو طے کر سکتے
ہیں اور انہیں کی جائے گی واپسی کی رقم بھی ملے گی۔ائیر انڈیا نے کہا کہ تمام مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ
مزید معلومات کی صورت میں airindia.com کا جائزہ لیتے رہیں۔