اسپشل اسٹوری

پیار کی خاطر،حیدرآبادی نوجوان کیلئے ہندوستان میں داخلہ کی کوشش پاکستانی لڑکی کو مہنگی پڑی

حیدرآباد: بعض اوقات محبت کرنے والے یہ بھی نہیں سوچتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور اس کا انجام کیا ہوگا۔ خلیجہ نور نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شہر فیصل آباد میں رہتی ہے۔ اس کی ملاقات احمد نامی شخص سے آن لائن ہوئی تھی۔

احمد ایک حیدرآبادی ہے۔ سعودی میں ایک ہوٹل میں کام کرنے والے احمد اور نور دونوں آن لائن محبت میں گرفتار ہو گئے لیکن بزرگ ان کی شادی کیلئے راضی نہ ہوئے تو نور نے حیدرآباد جانے کا منصوبہ بنایا۔ اس بات کا علم ہونے پر احمد نے اپنے ساتھ کام کرنے والے اپنے نیپالی دوستوں کی مدد سے اسے غیر قانونی طریقہ سے ہندوستان لانے کا منصوبہ بنایا۔منصوبے کے مطابق دبئی سے نیپال آنے والی نور کی وہاں جیون نامی شخص اور احمد کے بھائی محمود سے ملاقات ہوئی وہ ہندوستان کی سرحد میں داخل ہورہے تھے کہ انڈو نیپال بارڈر پولس کو اس پر اس وقت شک ہوا جب نور کے پاس موجود سرٹیفکیٹ جعلی پائے گئے۔ نور کے ساتھ ساتھ جیون اور احمد کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ تفتیش کے دوران انھوں نے بتایا کہ نور نے اپنے پیار کے لیے اتنا خطرہ مول لیا تھا چونکہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنا جرم ہے اس لیے تینوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

قبل ازیں وہ خاتون کو جاسوس سمجھ کر اس پر شک کر رہے تھے۔ تینوں کو بہار میں سرسنڈ کے قریب ہند-نیپال سرحد کے قریب سے پکڑا گیا اور بعد میں منگل کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button