جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے مسلم شادی خانہ کی قیمتی اراضی پر فریڈم پارک تعمیر کرنے ٹی آر ایس حکومت کے فیصلے کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ

نارائن پیٹ: 10 اگسٹ (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع مسلم شادی خانہ کی قیمتی اراضی پر ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے فریڈم پارک تعمیر کئے جانے پر نارائن پیٹ کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ سابق ریاستی تلگودیشم حکومت نے نارائن پیٹ ٹاؤن میں اردو گھر اور مسلم شادی خانہ کیلئے اراضی الاٹ کی گئی تھی اور ان دونوں مقامات پر اردو گھر اور مسلم شادی خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے لیکن آج ٹی آر ایس پارٹی نے آزادی کی 75 ویں سال امرت مہتسو کے موقع پر اچانک مسلم شادی خانہ کی قیمتی اراضی جہاں پہلے سے شادی خانہ کی تعمیر کی گئی ہے وہاں فریڈم پارک کی تعمیر کیلئے باضابطہ کمان اور گیٹ لگا کر آج احاطہ شادی خانہ میں شجرکاری کی گئ اور اس شجر کاری تقریب میں ضلع ایس پی وینکٹیشورلو’ صدرنشین بلدیہ گندے انسویا چندرکانت’ و کمشنر بلدیہ و دیگر موجود تھے۔ جیسے ہی یہ اطلاع عام ہوئی مسلمانوں نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ کانگریس اقلیتی قائدین نے پہل کرتے ہوۓ فوری کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا دساری کے اجلاس میں ایک یاداشت پیش کی جسمیں مطالبہ کیا گیا کہ مسلم شادی خانہ کی اراضی شادی خانہ کیلئے ہی مختص کی گئی ہے چنانچہ اس اراضی کو مسلم اقلیتوں کے حوالے کی جائے بصورت دیگر اقلیتی طبقہ احتجاج پر مجبور ہوجائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button