اسپشل اسٹوری

داڑھی اور مونچھ کے ساتھ جنم لینے والے بچے کی تصویر وائرل۔ جانئیے کیا ہے سچ

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک سفید داڑھی والے شیر خوار بچے کی تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔ جسے کئی لوگ سچ مان رہے ہیں تو کئی لوگ اس کی حقیقت جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ معلوم ہوا کہ یہ تصویر حقیقی نہیں ہے بلکہ یہ بنائی گئی ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کے مطابق یہ تصویر ایک ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی جو عمر بڑھنے کے آثار کو ظاہر کرتی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نومولود بچے کے چہرے پر داڑھی اور مونچھیں ہیں۔ ساتھ ہی اس تصویر کے ساتھ سورہ لقمان کی ایک آیت بھی شامل کی گئی تھی۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر کے بلاگ میں حقیقی تصویر کو شیئر کیا گیا۔ اصل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بچے کی داڑھی اور مونچھیں نہیں ہیں۔

قرآن کی آیات کو فرضی تصویر کے ساتھ استعمال کرنے پر مسلمانوں میں برہمی کی لہر دوڑ گئی۔(بشکریہ قومی آواز)

متعلقہ خبریں

Back to top button