جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی سنسنی خیز واردات ۔ نعش 3 ٹکڑوں میں کاٹ کر تھیلے میں ڈال کر پھینک دی گئی

حیدرآباد: لنگر ہاؤس پولیس کو ایک شخص کی نعش تھیلے سے برآمد ہوئی ۔ جمعرات کی رات تقریباً 10:45 بجے مقامی افراد نے لنگر ہاؤس ملٹری ہاسپٹل کے سامنے فٹ پاتھ پر تھیلے سے خون نکلتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو اس نے بیگ کو کھولا تو ٹکڑوں میں کٹی ایک شخص کی لاش ملی۔ جسے پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کےمردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ایک آٹو میں آئے دو افراد نے بیگ کو یہاں پھینک دیا، پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ آٹو لنگر ہاؤس ٹیپو خان پل کی سمت سے آیا تھا۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button