اسپشل اسٹوری

جی سی سی ممالک کے درمیان ریلوے منصوبہ

ریاض ۔ کے این واصف

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک اندرون ملک پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ پر ایک عرصہ سے خاصی توجہ دے رہے ہین۔ اب اس دائرے کو وسیع کرتے ہوئے جی سی سی ممالک کے درمیان ریلوے لائن منصوبہ 2030 تک مکمل کئے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

 

مقامی میڈیا میں شائع اطلاع کے مطابق خلیجی ممالک کو جوڑنے والے ریلوے منصوبے پر کام کا آغاز آئندہ سال 2024 سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ’جی سی سی ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے منصوبے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے‘۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ریلوے کا پہلا مرحلہ صرف سامان کی منتقلی کے لیے ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافر ٹرینیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل پر اس کے ذریعہ سالانہ 95 ملین ٹن سامان کے علاوہ 8 ملین مسافروں کی جی سی سی ممالک کے درمیان منتقلی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button