اسپشل اسٹوری

سعودی خاتون کے حوصلہ کو سلام۔ رشاالقرشی اونٹ پر نجد سےحجاز کے سفر پر نکل پڑیں

ریاض ۔ کے این واصف: سعودی خواتین اسپورٹس اور مہم جوئی (Adventure) کے شعبہ مین اب دنیا کی دیگر خواتین کے شانہ نشانہ ہونے کی کوشش کررہی ہین۔ اس کی تازہ مثال رشا القریشی ہے۔ اونٹ پالنے کا شوق رکھنے والی سعودی خاتون ’رشا القرشی‘ نے ریاض سے جدہ کے لیے اونٹ پر سفر کا آغاز کیا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق رشا نے 6 ماہ قبل شاہ عبدالعزیزاونٹ ریس میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پرانہوں نےعہد کیا تھا کہ اگر وہ ریس میں ناکام رہیں تو نجد سے حجاز تک اونٹ پرسفر کریں گی۔رشا القرشی نے متعلقہ اداروں سے اونٹ پرریاض سے جدہ کے سفر کی اجازت حاصل کی اور پھر ریاض سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔جدہ تک ان کے 14 پڑاو ہوں گے۔اپنے اس سفر کے حوالے سے رشا القرشی کا کہنا تھا کہ’ یہ ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ ہے جس سے وہ گزررہی ہیں۔

اس تجربے سے اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کے آبا واجداد عہد رفتہ میں کس طرح صحرا اوربیابانوں میں اونٹوں پرسفر کیا کرتے تھے‘۔رشا اپنے اس سفر کو قومی ورثے کے فروغ کے طورپرگنیز بک میں درج کرانے کی بھی آرزومند ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button