جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان کا اغواء کرنے والا بی جے پی کارپوریٹر مہیشور ریڈی گرفتار

حیدرآباد_ حیدرآباد کی سرورنگر پولیس نے  بی جے پی کے گڈی انارم کے کارپوریٹر بدم پریم مہیشو ریڈی کو ایک تاجر کا اغواء اور مار پیٹ کے معاملہ میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جی ایچ ایم سی کار پوریٹر نے اپنے 14 ساتھیوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بند طریقہ سے پی اینڈ ٹی کالونی کے رہنے والے ایل کشمی نارائنا کا اغواء کرلیا تا کہ ان کے ساتھ زمین کی ایک معاملت کو قطعیت دی جاسکے۔

 

جمعرات کی رات کارپوریٹر کے ساتھی لکشمی نارائنا کا اغواء کر نے ان کے گھر گئے تاہم لکشمی نارائنا کی گھر میں عدم موجودگی پران کے فرزند سبرامنیم کا اغواء کر لیا اورانہیں حیات نگر نقل کیا۔ یہاں اس نو جوان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پنچی اور انہیں اغواء کنندوں سے بچالیا۔ ڈی سی پی ایل بی نگر سن پریت سنگھ نے بتایا کہ کارپوریٹر کو گڈی انارم ڈیویژن کے تنازعات میں لکشمی نارائنا کی مداخلت پسند نہیں تھی ۔ اس لئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ان کا اغواء کروانے کی کوشش کی ۔ پولیس نے ریڈی اور ان کے 9 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ 5 مفرور بتاۓ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button