تلنگانہ

نرمل میں پرانے پنشن اسکیم کو بحال کرنے یو ایس پی سی کا احتجاجی دھرنا

نرمل ،12/اگست (پریس نوٹ) آج یوایس پی سی ضلع اسٹرینگ کمیٹی کے زیر اہتمام آر ڈی او دفتر نرمل کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا،جس میں مخلتف اساتذہ تنظیموں کے قائدین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ریاستی حکومت سے او پی ایس ( اولڈ پینشن اسکیم) کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے کانٹریبیوٹری پنشن اسکیم (سی پی ایس ) کو منسوخ کرنے، پی آر سی کا قیام اور فوری طور پر آئی آر ، جی پی ایف کے بقایا جات، سرنڈر لیوز کے بقایاجات کی اجرائی اور جی او 317 کے متاثرین کے مسائل کا حل ، 398 روپئے ماہانہ تنخواہ پر تقرر کردہ ٹیچرس کو نوشنل انکریمنٹ جاری کرنے کا پر زور مطالبہ کیا گیا۔ کے جی بی وی ، آشرم اور ماڈل اسکولوں کے عارضی طور پر تقرر کردہ ٹیچرس سے کو مستقل کرنے کی مانگ کی گئی۔اس کے علاوہ دیرینہ مطالبات ٹرانسفرس اور ترقی دینے کا پر زور مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر جادو وینکٹ راؤ ، یوایس پی اسٹیٹ اسٹیرنگ کمیٹی رکن، شیخ شبیر علی، ساجد معراج ضلع اسٹرینگ کمیٹی اراکین، وینکٹ ، مبصر و ضلع عادل آباد اسٹرینگ کمیٹی رکن، داسری شنکر ، اشوک ، وجئے کمار، جی امباجی، مالاوت رویندر، پرمیشور اور بھیمنا،ضلع یوایس پی سی کے ضلع اسٹرینگ کمیٹی کے اراکین و دیگر نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button