انٹر نیشنل

نریندرمودی کا دورہ مصر۔ تاریخی مسجد الحاکم بھی جائیں گے

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے بعد 24 جون کو مصر روانہ ہوں گے۔ یہ 1997 کے بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا مصر کا پہلا دورہ ہوگا۔ یہ وزیراعظم مودی کا مصر کا پہلا دورہ بھی ہے۔ وہ اپنے دورہ کے موقع پر 11ویں صدی کی مشہور الحاکم مسجد کا بھی دورہ کریں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اس کے بعد وہ ہیلیو پولس وار قبرستان کا دورہ کریں گے جہاں پہلی عالمی جنگ کے دوران مصر کے لیے لڑتے ہوئے عظیم قربانی دینے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مصرکے صدر نے ہندستان کی یوم جمہوریہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مصر میں موجود ہندوستانیوں سے بات چیت کریں گے اور مصر میں کچھ اہم شخصیات سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

 

الحاکم مسجد مصر کے دارالحکومت قدیمی قاہرہ میں باب الفتوح کے قریب واقع ہے۔ اس کی بنیاد فاطمی خلیفہ العزیز باللہ نزار نے سنہ 990 میں رکھی تھی اور اس کی تکمیل ان کے بیٹے الحاکم با کے دور میں 1013 میں ہوئی۔ اسے مصر کی قدیم ترین اسلامی یادگاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ الحاکم بامراللہ مصر پر حکومت کرنے والے مشہور خلفاء میں سے ایک تھے۔

 

یہ مسجد 1302 میں مصر میں آنے والے شدید زلزلے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ کئی محرابیں، اندرونی ستون، چھتیں اور میناروں کے اوپری حصے گر چکے تھے۔ بعد ازاں ملتان کلاون نے اس کی تزئین و آرائش کی تاہم اس کے بعد سے مسجد کو جیل، اصطبل، قلعہ اور گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ’الحاکم‘ کو مصر کی چوتھی سب سے اہم مذہبی مسجد سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button