انٹر نیشنلہیلت
اسرائیل میں مقیم ہندوستانیوں کیلئے حکومت ہند کی ایڈوائزری
نئی دہلی: مغربی ایشیاء خطے میں موجودہ حالات کے تناظر میں تل ابیب میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے اسرائیل میں مقیم ہندوستانی شہریوں کو چوکس رہنے اور مقامی حکام کے مشورے کے مطابق حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کیلئے کہا ہے۔
سفارتخانے نے ہندوستانی شہریوں سے احتیاط برتنے، ملک کے اندر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے اور حفاظتی پناہ گاہوں میں رہنے کی درخواست کی ہے۔ سفارتخانے نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور تمام ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی
بنانے کیلئے اسرائیلی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔