انٹر نیشنل

حج 2024 – مقامات مقدسہ سے 42.2 ملین کالز، انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ

ریاض ۔ کے این واصف

ماضی قریب میں عازمین حج کا واپس وطن میں اپنے متعلقین سے رابطہ کرنا اپنی خیر خبر دینا اور ان کا حال چال معلوم کرنا اس مسئلہ ہوا کرتا تھا۔ بھلاہو اس سائنسی ترقی اور ایجاد انٹرنٹ کا کہ ایک انگلی کی اور دونون فریقین آمنے سامنے۔ اب عازمین کے لمحہ لمحہ کی خبر ان کے اپنوں کے پاس ہے۔ حجاج کا نٹ کے استعمال پر سعودی ذمہ داران نے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے

 

سعودی کمیونیکیشن، اسپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے مکہ مکرمہ مواصلاتی نیٹ ورکس کی کارکردگی کے حوالے بتایا کہ کامیابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ رہی۔ “ایس پی اے” کے مطابق مکہ اور دیگر حج مقامات پر سنیچر 9 ذوالحجہ کو کالز کی تعداد 42.2 ملین تک پہنچ گئی جن میں 36.3 ملین لوکل اور 5.9 ملین انٹرنیشنل کالیں شامل ہیں۔

 

اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈیٹا کی کھپت 5.61 ٹیرا بائٹس رہی جو 1080pHD ریزولوشن پر 2.3 ملین گھنٹے سے زیادہ وڈیو کلپس دیکھنے کے برابر ہے۔ ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال ر761.93 میگابائٹس رہا جو عالمی سطح پر فی فرد کے استعمال کی شرح 380 میگا بائٹس سے زیادہ ہے۔

 

موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے حوالے سے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ڈیٹا ڈاون لوڈ کرنے کی اوسط رفتار386.66 میگا بائٹ فی سیکنڈ جبکہ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی اوسط رفتار 48.79 میگا بائٹ فی سیکنڈ تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button