تلنگانہ

تلنگانہ ضلع نظام آباد کےآرمور شہر میں ایک شرمناک واقعہ _ ہندو لڑکا نابالغ مسلم لڑکی کو لیکر فرار 

نظام آباد 15/ مئی (پریس نوٹ) غلام رسول قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد کی اطلاع کے مطابق آج 15مئ حافظ لئیق خان صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد کی قیادت میں جمعیت علماء آرمور کے ایک وفد کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کے کیساتھ مل کر اڈیشنل ڈی سی پی سے ملاقات کرتے ہوئے یہ تفصیل بتائی گئی کہ گذشتہ 16اپریل کو آرمور شہر  میں یہ شرمناک واقعہ پیش آیا کہ ایک ہندو لڑکا نابالغ مسلم لڑکی کو زبردستی بھگا کر لے گیا

 

اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کیس بھی درج کیا گیا لیکن پولیس ایک ماہ سے صرف ٹال مٹول کر رہی ہے اور لڑکی کو تلاش کرنے میں اور خاطی کو پکڑنے میں اب تک ناکام ہے چنانچہ متاثرہ لڑکی کے گھر والے جمعیت علماء آرمور کے صدر حافظ ابراہیم کےہمراہ حافظ لئیق خان ضلعی صدرجمعیت علماء سے رجوع ہوئے حافظ لئیق خان فورا حرکت میں آتے ہوئے اڈیشنل ڈی سی پی سے نمائندگی کرتے ہوئے لڑکی کو تلاش کرنے اور خاطی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

 

جس پر اڈیشنل ڈی سی پی نے بھرپور تیقن دیا کہ جلد از جلد لڑکی کو تلاش کیا جائے گا اور خاطی کو پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس وفد میں حافظ ابراہیم حافظ اصغر حافظ فیاض حافظ عبدالحکیم مفتی ابراہیم خان اور آرمور کے دیگر ذمہ داران موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button