ایجوکیشن

محمد عنایت علی افروز کی دختر مدیحہ شہہوار سی بی ایس ای کے دسویں جماعت میں ڈسٹرکٹ ٹاپر

محمد عنایت علی افروز کی دختر مدیحہ شہہوار سی بی ایس ای کے دسویں جماعت .میں ڈسٹرکٹ ٹاپر رینک کا درجہ 500 نشانات کے منجملہ ( 487) نشانات 

عزیز واقارب کی جانب سے دعائیں و مبارکباد 

نظام آباد 15/ مئی ( محمد یوسف الدین خان) محمد عنایت علی افروز اونر دہلی ٹی و خازن انتظامی کمیٹی عید گاہ جدید و قدیم نظام آباد کی دختر مدیحہ شہہوار متعلم نالج پارک انٹرنیشنل اسکول بودہن روڈ نے جاریہ سال ایس ایس سی (سی بی ایس سی) امتحان میں 500 نشانات کے منجملہ 487 حاصل کرنے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹاپر کا اعزاز حاصل کیا

 

جن کا ہال ٹکٹ نمبر (28166424) ہے مدیحہ شہہوار کو ضلع سطح پر اول مقام حاصل کرنے پر محمد علی( تایا جان) اونر رائل آسام ٹی)امیر علی (شالیمار کنسٹرکشن), محمد ذاکر علی اے ای ٹرانسکو ، (چاچا) ابرار علی عقیل (حال مقیم سعودی عرب)، ڈاکٹر عبد القدیر ، محمد نثار احمد(محکمہجنگلات)،محمد عامر شیراز نواب ٹریڈرس) محمد, عبدان علی فیضان (بھائی)سید مجیب علی ڈائریکٹر نالج پارک انٹرنیشنل اسکول ، عزیز واقارب ، اساتذہ کرام ، دوست احباب نے مدیحہ شہسوار اور ان کے والدین کو ایس ایس سی (سی بی ایس ای -اے آئی ایس ایس ای) میں ضلع نظام آباد س ڈسٹرکٹ ٹاپر رینک حاصل کرنے پر پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی کہ صحت و عافیت کے ساتھ مستقبل کے تعلیمی مراحل میں مزید ترقی و کامیابیوں سے سرفراز کریں

 

واضح رہے کہ مدیحہ شہہوار جناب محمد رحمت علی مرحوم موظف الیکٹریسٹی کی نبیری اور جناب محمد عبد الخالق مرحوم موظف محکمہ جنگلات نظام آباد کی نواسی ہوتی ہیں علاوہ ازیں مدیحہ شہسوار کو ضلع سطح پر ٹاپر رینک حاصل ہونے پر سید مجیب علی ڈائریکٹر نالج پارک انٹرنیشنل اسکول نے تہنت پیش کی اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر سید عرفان ، عنایت علی افروز ، محترمہ نسرین انچارج موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button