جرائم و حادثات
بندوقکی گولی چل جانے سے حیدرآباد کے سی آئی ایس ایف جوان کی موت

حیدرآباد ۔ سر میں بندوق کی گولی لگ جانے کے نتیجے میں سی آئی ایس ایف کے جوان کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ضلع سنگا ریڈی میں پیش آیا۔ بی ڈی ایل بھانور میں اندھر پردیش سے تعلق رکھنے والا سی آئی ایس ایف کا جوان 34 سالہ سالا وینکٹیش ڈیوٹی پر تھا
وہ آج بس سے اتر رہا تھا کہ اس کے پاس موجود بندوق اچانک چل گئی جس کے نتیجے میں گولی اس کے سر میں لگی اور وہ موقع پر ہی فوت ہو گیا۔ متوفی کا تعلق ضلع نندیال سے بتایا گیا ہے وہ حیدرآباد میں سی آئی ایس ایف بٹالین میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ وہ 13 سال سے برسر خدمت بتایا گیا ہے۔
مہلوک کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔