انٹر نیشنل

حج کے دوران عازمین فوڈ پوائزنگ سے بچیں۔ وزارت حج و عمرہ کا مشورہ

ریاض ۔ کے این واصف

حج کے دوران فوڈ پوائزنگ کا احتمال رہتا ہے۔ عازمین کو اس دوران غذائی اشیاء کے استعمال کا خیال رکھنا چاہئے۔ خصوصاُ ایام تشریق میں۔
اسلئے سعودی وازارت حج وعمرہ نے بھی اپنے ایک بیان میں سفر حج کے دوران عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔وزارت کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں مشورہ دیا گیا کہ کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے سے گریز کیا جائے۔

 

کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیردھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں۔وزارت نےعازمین کو اپنی دواؤں کو مناسب طریقے سے رکھنے، صحت کے مسائل سے بچنے اور مناسک حج آسانی سے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ہدایات میں کہا گیا کہ عازمین اپنی دواؤں کو ایک فولڈر میں اور دوسرے لوگوں کی دواؤں سے دور رکھنا چاہئے۔

 

یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ فلائٹ ڈاکٹر یا سپروائز کو مریض کی صحت کے حوالے سے آگاہ کریں اور اس کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپور ٹ کی ایک کاپی ساتھ لائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button