گجرات ایر پورٹ میں بارش کا پانی داخل۔ ویڈیوز وائرل
احمد آباد: ریاست گجرات میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں۔ تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ (SPPI) میں ہفتہ کی شام بارش کا پانی داخل ہو گیا۔
رن وے سمیت ایئرپورٹ کوریڈور میں پانی جمع ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اتوار کی رات 2 بجے ایئرپورٹ حکام نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پانی کو خصوصی چینلز سے ہٹا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروازوں کی آمدورفت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کئی مسافرین نے ایر پورٹ کےو،ڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے ہیں جو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہےہیں۔
Modani airport at Ahmedabad! Having no prior experience of airports & having managed only ports, Adani thought he was making a port at Ahmedabad! pic.twitter.com/paWLvENJFm
— Prashant Bhushan (@pbhushan1) July 23, 2023
Ahmedabad Airport becomes the first in the world that can also be used as a seaport. pic.twitter.com/kjpkqQ0Ht6
— Narundar (@NarundarM) July 23, 2023