تلنگانہ

تلنگانہ میں بعض ٹرینیں اور ایم ایم ٹی ایس ایک ہفتہ تک نہیں چلیں گی

حیدرآباد: حیدرآباد اورسکندرآباد ڈیویژن کے تحت بعض ٹرینوں کو جزوی طورپرمنسوخ کیا گیا ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے بعض کاموں کی وجہ سے حیدرآباد اور سکندرآباد ڈویژن میں 20 ٹرینوں اور 22 ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کو ایک ہفتہ کے لیے منسوخ کر دیا ہے۔

 

 

ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست تا 20 اگست تک 20 ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔ جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں قاضی پیٹ- ڈورنکل، ڈورنکل-قاضی پیٹ، ڈورنکل-وجے واڑہ، وجے واڑہ-ڈورنکل، بھدراچلم روڈ-وجے واڑہ، وجے واڑہ-بھدراچلم روڈ،

 

 

قاضی پیٹ-سر پور ٹاؤن، بلہارشاہ-قاضی پیٹ، بھدراچلم روڈ-بلہارشاہ پور، دھرا پور روڈ ورنگل، ورنگل-حیدرآباد، سرپور ٹاؤن-کریم نگر، کریم نگر-سر پور ٹاؤن، کریم نگر-نظام آباد، نظام آباد-کریم نگر، قاضی پیٹ-بلہارشاہ ٹرینیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button