اسپشل اسٹوری

خلاء سے نظر آنے والا مکہ مکرمہ — خلا باز ڈان پیٹیٹ  کی  لی گئی خانہ کعبہ کی دلکش تصویر دنیا بھر میں وائرل

خلاء سے نظر آنے والا مکہ مکرمہ — خلا باز ڈان پیٹیٹ  کی  لی گئی کعبہ شریف کی دلکش تصویر دنیا بھر میں وائرل

 

ریاض: سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی خلائی تصویر پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اس شاندار تصویر میں مسجد الحرام کے درمیان واقع بیت اللہ (کعبہ شریف) نہایت درخشاں روشنی کے ساتھ نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔

 

اس غیر معمولی منظر کو امریکی خلا باز ڈان پیٹیٹ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اپنے مشن کے دوران قید کیا۔ انہوں نے اس نادر لمحے کو ہائی ریزولوشن نیوکن کیمرے کے ذریعے محفوظ کیا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: “یہ سعودی عرب کے شہر مکہ کا خلاء سے لیا گیا منظر ہے، درمیان میں جگمگاتی روشنی کعبہ شریف ہے جو خلاء سے بھی دکھائی دیتا ہے۔

 

ڈان پیٹیٹ خلاء سے زمین کے خوبصورت اور فنکارانہ مناظر کو عکس بند کرنے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے کپوٗلا ونڈو سے لی گئی

 

، جو زمین اور خلا کے حسین نظاروں کو دیکھنے کے لیے مخصوص شیشے والی جگہ ہے۔ کپوٗلا لفظ اطالوی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی “گنبد” یا “گنبد نما کھڑکی” کے ہیں۔ خلا بازوں کے مطابق جب وہ وہاں سے زمین کو دیکھتے ہیں تو قدرت کی عظمت اور کائنات کے حسن میں ڈوب جاتے ہیں۔

Oplus_16908288

 

متعلقہ خبریں

Back to top button