اسپشل اسٹوری

ممتا بنرجی ملک کی سب سے غریب چیف منسٹر اور  چندرا بابو نائیڈو سب سے امیر

ممتا بنرجی ملک کی سب سے غریب چیف منسٹر اور  چندرا بابو نائیڈو سب سے امیر

 

ہندوستان میں سیاسی قائدین پر نظر رکھنے والی تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس  کی تازہ رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کو ملک کی سب سے غریب چیف منسٹر قرار دیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ چیف منسٹرس کی جانب سے حالیہ انتخابات کے دوران جمع کرائے گئے حلف ناموں پر مبنی ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممتا بنرجی کے اثاثے سال 2016 میں 30.4 لاکھ روپے تھے، جو اب گھٹ کر محض 15 لاکھ روپے رہ گئے ہیں۔ باؤنی پور ضمنی انتخاب (ستمبر 2021) میں داخل کئے گئے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس نقد رقم صرف 69,255 روپے تھی، جبکہ بینک بیلنس 13.5 لاکھ روپے تھا۔ اس میں 1.5 لاکھ روپے ان کے انتخابی اخراجات کے اکاؤنٹ میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس محض 9 گرام سونا تھا جس کی مالیت تقریباً 43,837 روپے بتائی گئی ہے۔ حلف نامے میں ان کے نام پر کسی قسم کی اراضی یا مکان درج نہیں ہے۔

 

دوسری طرف آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو ملک کا سب سے امیر چیف منسٹر قرار دیا گیا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 931 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان کے بعد اروناچل پردیش کے پیما کھانڈو کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 332 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ نائیڈو اور کھانڈو ملک کے 31 چیف منسٹرس میں واحد "ارب پتی” ہیں۔

 

اسی طرح تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی  7 ویں نمبر پر ہیں وہ  30 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button