نیشنل

ہندوستان میں اکتوبرتک 5G خدمات کا آغاز

نئی دہلی: مرکزی وزیراشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک اِس سال اکتوبر تک 5G خدمات کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بھارت میں تیز رفتاری کے ساتھ ترین 5G نظام شروع کرنے کیلئے ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے کی تیز تر اور سہل تنصیب کی خاطر بھارتی ٹیلی گراف رائٹ آف وے ضابطہ 2016 میں ترامیم جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
کَل شام نئی دلی میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر مواصلات نے ملک میں 5G خدمات کی شروعات کو یقینی بنانے کیلئے چار بنیادی اجزا کا ذکر کیا، جس میں اسپیکٹرم کا لاٹمنٹ، ROW کی منظوری کے عمل میں اصلاحات، آپسی تعاون پر مبنی وفاقیت اور خدمات کا آغاز بنیادی طور پر شامل ہے۔ اسپیکٹرم کا الاٹمنٹ اور ہم آہنگی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button