اسپشل اسٹوری
20 بار پکانے کے باوجود مٹن نہ گلا – انصاف کیلئے ایک شخص سیدھا پولیس اسٹیشن پہنچ گیا
آندھرا پردیش کے تاڑی پتری ٹاون میں اگادی کے موقع پر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔
سودالہ ہاجی نامی شخص نے مٹن خریدا، مگر جب اسے پکانے کی باری آئی تو گوشت نہیں گلا. متاثرہ شخص کے مطابق اس نے کۅکر میں 20 مرتبہ مٹن پکانے کی کوشش کی، لیکن وہ نرم ہونے کے بجائے ویسا کا ویسا ہی رہا۔
آخرکار تنگ آکر وہ کۅکر سمیت سیدھا پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور مطالبہ کیا کہ اسے ایسا “ضدی مٹن” فروخت کرنے والے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ یہ عجیب و غریب شکایت سن کر پولیس ملازمین بھی حیرت میں پڑ گئے۔




