اسپشل اسٹوری

تلنگانہ میں پہلی بار ضلع نارائن پیٹ کے جنگلات میں” نورنگ ” پرندہ دیکھا گیا

صادق چاند کی رپورٹ 

نارائن پیٹ _ 8 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ  کے اخلاص پور اربن پارک میں ایک نایاب نقل مکانی کرنے والا پرندہ دیکھا گیا ہے.. "انڈین کوئل” نامی یہ پرندہ بہت رنگین اور خوبصورت ہے۔جس کے پر 9 رنگ کے ہوتے ہیں یہ صبح اور شام کو فعال رہتا ہے اور ایک مخصوص آواز نکالتا ہے جو قابل سماعت ہوتی ہے۔

 

حیدرآباد کے مشہور وائلڈ لائف فوٹوگرافر مدن ریڈی نے بڑی مشکل سے اس پرندے کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔ یہ پرندہ وسطی اور مغربی ہندوستان کی پہاڑیوں میں ہمالیہ کے جنگلات، پرنپاتی اور گھنے سدا بہار جنگلات میں رہتا ہے۔ یہ سردیوں میں جنوبی ہندوستان کے گھنے جنگلات کی طرف ہجرت کرتا ہے۔ اس پرندے کو اپنی رنگت کی وجہ سے اردو میں "نورنگ” کہا جاتا ہے۔ مدن ریڈی نے کہا کہ وہ نارائن پیٹ میں اس پرندہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔یہ نارائن پیٹ میں جنگلات کی ترقی کا ثبوت ہے۔

 

ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر  وینا وانی  نے کہا کہ نارائن پیٹ  میں پرندوں کی بہت سی اقسام اور جنگلی جانور ہیں اور ہم ان کی کھوج لگا کر لوگوں میں بیداری بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخلاص پور اربن پارک کی ترقی کے ساتھ ساتھ اسے پرندوں کی پناہ گاہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں نارائن پیٹ کے مختلف اسکولوں میں پرندوں کی نگرانی اور جنگلات اور جنگلی جانوروں کے بارے میں بیداری کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button